ویب ڈیسک:(15مارچ 2020)کورونا وائرس دنیا کے ایک سو اکیاون ممالک تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس سے اموات کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سوپینتیس ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد بیمار ہوئے، جن میں سے پچھتر ہزار نو صحتیاب ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،جہاں اٹلی میں مزید ایک سو پچہتر افراد،اسپین میں تریسٹھ ،فرانس بارہ، انگلینڈ میں دس ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔
اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ،ہالینڈ،ناروے،ڈنمارک اورسوئیڈن میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے،جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیرہ اموات اور صرف بیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/39TekTR
Post a Comment Blogger Facebook