لاہور: (3 مارچ 2020) باغبانپورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے پانچ افراد کی حالت بگڑ گئی۔ تمام افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بسی موڑ کے قریب عبداللہ نامی حکیم کی دکان پر دو خواتین سمیت پانچ افراد نے کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت بگڑ گئی۔ تمام افراد کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ایمبولینسز کے ذریعے طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثر ہونے والوں میں صائمہ ریاض، عائشہ شہزاد، رخسانہ، عبداللہ اور محمود شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حالت بہتر ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/39k6SR9
Post a Comment Blogger Facebook