اسلام آباد: (3 مارچ 2020) محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے ہفتہ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم بدھ چار مارچ سے وسطی اور بالائی پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم کل سے وسطی اور بالائی پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/38fsoW8

Post a Comment Blogger

 
Top