اسلام آباد:(06 مارچ 2020)چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے نوے ممالک میں پھیل چکا ہے، جہاں اس وائرس کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد تین ہزار تین سو چون ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جس کے بعد یہاں اموات ایک سو اڑتالیس ہوگئیں جبکہ تین ہزار آٹھ سو اٹھاون افراد اس وائرس میں مبتلا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک سو سات جبکہ امریکا میں بارہ ہوگئی ہے ، اسی طرح فرانس میں سات اور اسپین میں تین ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔
اس کے علاوہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں بھی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہے،مجموعی طور پر نوے ممالک میں پھیلنے والے اس وائرس کے باعث تین ہزار تین سو چون افراد ہلاک جبکہ ستانوے ہزار نو سو بیالیس متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے چون ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2PSceeL
Post a Comment Blogger Facebook