لاہور:(06 مارچ 2020)پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطان مدمقابل ہونگے، ملتان سلطان پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ملتان سلطان پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے پندرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری فتح حاصل کی تھی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3cCee4M
Post a Comment Blogger Facebook