کراچی:(05 مارچ 2020)گلبہار کراچی میں عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ سرکار کی مدعیت درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں غفلت، لاپروائی اور لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے کےمتن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع بارہ بجکرپچیس منٹ پر ملی،واقعے کی جگہ پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

دوسری جانب عمارت منہدم ہونے کے بعد اب تک سولہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ چھتیس افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں عباسی شہید استپال منتقل کردیا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی متعدد افراد موجود ہونے کا خدشہ ہے، واقعے میں جامعہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرخ عثمان بھی لاپتہ ہیں جو منہدم عمارت سے ملحقہ عمارت میں رہائش پذیر تھے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2IkLrnr

Post a Comment Blogger

 
Top