ویب ڈیسک: (1 مارچ 2020) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد حادثات اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے شہریوں کی تربیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ شہری دفاع کی تربیت کی بدولت شہری ہنگامی حالات سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔

انیس سو نوے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال یکم مارچ کو شہری دفاع کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہر سال یہ دن پوری دنیا میں منایا جانے لگا۔ شہری دفاع کی تربیت نہ صرف جنگ میں بلکہ امن کی حالت میں بھی حاصل کرنی چاہیے۔ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو قدرتی آفات کی صورت میں اپنی مدد آپ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

شہری دفاع کی تربیت حاصل کر کے نہ صرف اپنی زندگی بچائی جا سکتی ہیں بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔ شہری دفاع کے اصولوں پر عمل کر کے قدرتی آفات، زلزلوں، طوفانوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران جانی ومالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں شہری دفاع کی تربیت کے حوالے سے شہریوں کو سیہولتیں دی جاتیں ہیں اور شہری بھی اس تربیت کو حاصل کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں اس حوالے سے ادارے تو موجود ہیں لیکن ان کا دائرہ کار محدود ہے۔ حکومت کو چاہیے کے وہ شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کے لئے لازمی قرار دے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری حکومت کے شانہ بشانہ کام کر سکیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2vs88TL

Post a Comment Blogger

 
Top