اسلام آباد:(04 مارچ 2020)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کراچی کے صارفین سے گزشتہ دو مالی سالوں کے بجلی بقایا جات کی وصولی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،نیپرا نے دوہزار سولہ سے دوہزار انیس تک کے الیکٹرک کو صارفین سے چار روپے تراسی پیسے فی یونٹ ریکوری کی اجازت دی ہے،اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی کراچی کے صارفین  سے مکمل وصولی کی بجائے مرحلہ وار وصولی کے طریقہ کار کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں کراچی کے صارفین سے ایک سے دو روپے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دی جائے گی اسکے علاوہ ملکی جامعات کیلئے ایچ ای سی کو 5 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ کمیٹی پاکستان ایئر فورس کیلئے بھی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2VDNsTw

Post a Comment Blogger

 
Top