اسلام آباد: (4 مارچ 2020) پاکستان کے دورے پر موجود او آئی سی کا چھ رکنی وفد لائن آف کنٹرول کا دورہ کررہا ہے وفد کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
او آئی سی کے چھ رکنی وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبئے کر رہے ہیں۔ وفد ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کر کے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا خود جائزہ لے گا۔ وفد کی ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی بالخصوص شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات بھی ہوگی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2VI6tEo
Post a Comment Blogger Facebook