کراچی: (4 مارچ 2020) شہر قائد کی اصل حالت میں بحالی کا معاملہ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے کرنے والے فردوس شمیم نقوی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بیان دینے پر سعید غنی پرتوہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزارت کے خلاف جاری آپریشن کا معاملہ۔ سابق وزیر بلدیات سعید غنی اور فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سعید غنی کے خلاف تجاوزات نہ گرانے سے متعلق بیان پر درخواست دائر ہے جبکہ فردوس شمیم نقوی نے الہ دین پارک کے قریب قائم غیر قانونی عمارت گرانے میں مزاحمت کی تھی۔ کیس کی سماعت 6 مارچ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی ہوگی۔
سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گلشن اقبال تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی۔فردوس شمیم نقوی الہ دین پارک سے متصل اراضی پر کرسی ڈال کر بیٹھ گئے۔ فردوس شمیم نقوی کے عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، فردوس شمیم نقوی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے مستقل نااہل قرار دیا جائے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/38oRTEm
Post a Comment Blogger Facebook