کراچی: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 24 گھنٹوں میں 10مزید افراد کورونا وبا سے انتقال کر گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وبا سے دس افراد رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموار کی مجموعی تعداد چھ ہزار 566 ہو گئی،،صوبے میں 24گھنٹوں میں ایک ہزار انتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت47440مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے ایک ہزار ایک سو دس مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
کراچی میں 525 ،حیدرآباد 79، ٹھٹہ 42، کشمور 39 اعور میرپورخاص میں 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح مٹیاری میں 35، نوشہروفیروز 34، بدین 32، تھرپارکر 29، گھوٹکی 27، سکھر 26، سجاول 18، ٹنڈوالہیار 17، عمرکوٹ 14، شکارپور 14، جیکب آباد 13، لاڑکانہ 6، شہید بینظیرآباد 4، دادو3، جامشورو 3، سانگھڑ 3، ٹنڈو محمد خان 3، خیرپور 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں 60712 ویکسی نیشن کی گئی،سندھ بھر میں اب تک اٹھانوے لاکھ چھالیس ہزار تین سو تنتیس ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/37ZuJH1
Post a Comment Blogger Facebook