اسلام آباد: وزارت داخلہ نےگوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے پر ہونیوالے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق قافلہ چار گاڑیوں پر مشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے پندرہ سے بیس میٹر دور خود کو اڑا لیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں ایک چینی باشندہ زخمی ہوا، دھماکے سے قریب کھیلنے والے دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2XJYPMO
Post a Comment Blogger Facebook