یروشلم: غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں41 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں ۔اسرائیلی جارحیت کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
عرب میڈیا کے مطابق مشرقی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے محاصرے اور مسجد اقصیٰ پر حملے کی 52ویں برسی پر ہزاروں فلسطینیوں کی جانب سے پرامن احتجاج کیا جارہا تھا جسے صہیونی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملے کے بعد متعدد رہائشی عمارتوں کے اطراف سے آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق یہودی فوج نے بھی پرامن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسائیں ۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/385Av9U
Post a Comment Blogger Facebook