کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین طویل عرصے سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر زرین کی عمر 66 برس تھی۔ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کی تدفین پیر 23 اگست کو کی جائے گی۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے صاحبزادے کی بیرون ملک فلائٹ کی تاخیر کے باعث اتوار کو تدفین ملتوی کی گئی ہے۔ڈاکٹر زرین حسین کی تدفین ان کے صاحبزادے کی بیرون ملک سے آمد کے بعد ضیاء الدین یونیورسٹی لنک روڈ سپر ہائی وے کیمپس کے احاطے میں کی جائے گی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3kcEqaO
Post a Comment Blogger Facebook