اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید75 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 842 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 842 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 75 افراد انتقال کر گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی ہے ۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ 9ہزار555 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 301 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56 ہزار 365، پنجاب میں تین لاکھ 79 ہزار 574، اسلام آباد میں 96 ہزار 30، بلوچستان میں 31 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 617 ہو گئی ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2XNaIBF

Post a Comment Blogger

 
Top