گوادر: سیکورٹی فورسز نے چینی شہریوں کے قافلے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے ایک حملہ آور نے چینی باشندوں کے قافلہ پر حملہ کی کوشش کی۔ حملہ آور نے قافلہ سے دور حملہ کیا جس سے دو معصوم بچے شہید ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق گوادرمیں چینی قافلےپرحملےکی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ سڑک کنارےایک حملہ آورنےچینی باشندوں کےقافلے پر حملہ کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پرمامورفوجی اہلکاروں نے حملہ آورکوروکا ۔ حملے کے نتیجے میں 2 بچےشہید جبکہ ایک چینی باشندہ زخمی ہوا

وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چینی باشندوں کی سیکیورٹی کےلیےہرلمحہ چوکس ہے ۔چندعناصرپاک چین دوطرفہ تعاون کونقصان پہنچانےکے لیےکوشاں ہیں۔ایسےحملےپاک چین تعاون کوکبھی سبوتاژنہیں کر پائیں گے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2WgnzM2

Post a Comment Blogger

 
Top