اسلام آباد: پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کو ان کے پچاسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت،پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔
پاکستان کے بہادر سپوت، اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے پچاسویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بیس اگست کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔ راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلیے مشعل راہ ہیں اور ان کو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3AWUgNj
Post a Comment Blogger Facebook