اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کچھ امن مخالف قوتیں اسپائیلرز کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں،سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے،ہم نہیں چاہیں گےکہ90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں،ہمارا مقصد افغانستان کی بہتری ہے اور اس مقصد کیلئے ہم کوشاں رہیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں “اسپائیلرز” کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں۔ افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3D2b3jQ

Post a Comment Blogger

 
Top