بہادری اور شجاعت کی اعلی مثال قائم کرنیوالے پاکستان کے بہادر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کےپچاسویںبرسی آج منائی جارہی ہے ۔
پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ‘نشانِ حیدر’ پانے والے شہید راشد منہاس کی پچاسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ پاکستانی جنگی جہاز کو بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بناکر جام شہادت نوش کرنے والے جانبز سپاہی کی خدمات اور یادیں قوم کی ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے۔ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشار راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ بعدازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلیے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا ۔
بیس اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔ اس دن انسٹرکٹر پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلیے مشعل راہ ہیں اور ان کو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3AXbdax
Post a Comment Blogger Facebook