کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ ہے جو ہر دور میں جاری رہا اور جاری رہے گا۔حسینیت یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ حضرت امام حسین دنیا بھر کے انسانوں کیلئے شجاعت کا ایک درس ہیں، حسینیت دراصل ایک عظیم مقصد کی خاطر مزاحمت کا دوسرا نام ہے ، خاندانِ اہلبیت نے سرزمین کربلا پر ایسی قربانی دی کہ رہتی دنیا تک انسانیت اس واقعے کو فراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ صدیاں بیت گئیں مگر حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے خانوادے کے مصائب کا دکھ آج بھی تروتازہ ہے اور یہ غم امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں کو کمزور نہیں کرتا بلکہ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ شجاعت پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے ہمیں اپنے کردار سے سکھایا ہے کہ ظالم کے خلاف مزاحمت میں خواہ کتنی بڑی قربانی دینا پڑے، ہمیں اس سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3k1qWOW

Post a Comment Blogger

 
Top