پشاور: موٹر وے پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مسافر کے قتل کے اندوہناک واقعے میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پشاور موٹر وے پر چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی اور قتل کی اندوہناک واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ چارسدہ پولیس نے نہ صرف ملزم کو گرفتار کر لیا بلکہ اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل مقتول شفیق الرحمان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوات سے واپس پشاور جا رہے تھے کہ چارسدہ کی حدود میں ملزم نے ڈکیتی کی واردات کے دوران کار میں سوار افراد پر فائرنگ کی جس سے شفیق الرحمان موقع پر جان بحق ہو گیا۔
آر پی او مردان کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد تفتیشی ٹیم نے واردات کے مرکزی ملزم سلیم کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں ۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3z0ePIl
Post a Comment Blogger Facebook