کراچی: بھارتی جیل سے رہائی پانے والےتین ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ۔ ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے اٹھائے جبکہ ماہی گیر لاہور سے بذریعہ ٹرین کراچی پہنچے ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق دو ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے ۔ ماہی گیررہنماوں نےدوران شکارماہی گیروں کو پکڑے جانے کے واقعات کو مستقل بنیادوں پرحل کرنےکامطالبہ کردیا۔
لاہورسےکراچی پہنچنےپرماہی گیروں کےچہرے خوشی سےنہال ہوگئے۔ ماہی گیروں کاکہناہےکہ بھارتی جیل میں کھانا انتہائی کم مہیا کیا جاتا تھا۔ بھوک ہڑتال کےبعدکھانےمیں اضافہ ہوا۔
ماہی گیروں کی تنظیم نے حکومت سے ماہی گیروں کےمسائل مستقل بنیادوں پرحل کرنےکامطالبہ کیا ہے۔واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچنے والے ماہی گیروں نے پندرہ روز قرنطینہ میں گزارے جس کے بعد انہیں کراچی کےلیےروانہ کیاگیا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3gnfMTN
Post a Comment Blogger Facebook