لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزادر نے کہا ہے کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔ریسکیو ائیر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدات اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رڈی جی ریسکیو سروسز اکیڈمی پنجاب نےا شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں ریسکیو ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہو گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا اجراء وقت کا تقاضہ ہے ۔ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے۔ریسکیو ائیرایمبولینس کے اجراء کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائےجائیں گے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3yakuKx

Post a Comment Blogger

 
Top