اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بیلجیئم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے بیلجیئم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور انخلاء کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانوں کی حفاظت، سلامتی اور افغانستان میں استحکام انتہائی اہم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امن اور مفاہمت جامع سیاسی حل کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔ بیلجیئم کے وزیر اعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو بیلجیم کے دورے کی دعوت دی ۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3sI3RVe

Post a Comment Blogger

 
Top