لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اینڈ ٹولہ سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش کا حصہ ہیں۔سی پیک کے خلاف سازش میں پاکستان میں مسلط ٹولہ ملوث ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کا کہنا کہ غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے پیسے منگواکر ملک کے خلاف سازش کرنے والے کہہ رہے ہیں سی پیک کےخلاف انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے۔

ملک پر مسلط کئے گئے وزیراعظم کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے۔نوازشریف نے سی پیک خطے کو بطور تحفہ دیا تھا لیکن جب سے عمران نیازی کی حکومت مسلط ہوئی ہے سی پیک پر عملدرآمد رُک چکا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اینڈ ٹولے نےسی پیک پر الزامات لگاکر اس کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3zbeoe8

Post a Comment Blogger

 
Top