اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزاجاری کر دیا ہے ، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔
پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی…… “زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔” #AfganistanCricketTeam
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2021
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پشتو زبان کا استعمال بھی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2XD8R23
Post a Comment Blogger Facebook