اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر کہا کہ امن مکافل قوتیں آج بھی افغانستان میں متحرک ہیں، بھارت ہمیں نیچا دکھانے کی سچ پر رہا تو خطے کی کوئی خدمت نہیں ہوگی۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے کابل جانے کا واویلا کیا ، میں کابل نہیں گیا، پاکستان میںہی اہم اجلاس کئے ، بھارتی میڈیا بات کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کرے ،افغانستان کثیر نسلی ملک ہے ، پشتونوں کے بھی لوگ بستے ہیں ، افغانستان میں وسیع البنیاد ، اجتماعیت کی حامل حکومت چاہتے ہیں ، ہماری سوچ افغانستان کی بہتری ، سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوپی یونین خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے گزشتہ روز ملا، تاجکستان ، ازبکستان، ترکمانستان ، ایران جا کر مشاورت کروں گا، بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہیں لیکن ہندوستان کو اپنی محدود سوچ ترک کرنا ہوگی ، افغانستان کی ترقی کیلئے پڑھے لکھے افراد کی ضرورت ہے ، افغانستان سے جانے والوں کی مدد کریں گے ، افراتفری نہ پھیلائی جائے ۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3k9rORu

Post a Comment Blogger

 
Top