ملتان: مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ، غریب کیساتھ ساتھ متسوطہ طبقہ کے افراد کیلئے بھی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔
مہنگائی کے طوفان نے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ملتان کے شہری کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل جو بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ موجودہ حکومت ہے جو اپنے ماتحت اداروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش ادویات پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کرے تاکہ مہنگائی کے طوفان کو کچھ کنٹرول کیا جاسکے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3mt1bKa
Post a Comment Blogger Facebook