ویب ڈیسک: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی نے افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کردی۔ جدہ میں ہوئے اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کی مدد کرے۔

افغانستان کی صورت حال پر غور کیلئے جدہ میں تنظیم کے جنرل سیکریٹیریٹ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثيمين‎ نے کہا کہ تنظیم افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورت حال کے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری جنرل نے زوردیا کہ ڈونر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں آئی ڈی پیز اور پڑوسی ممالک میں افغان مہاجرین کی تکالیف کو دور کرنے کیلئے ضروری امداد فراہم کرے ، کابل میں او آئی سی کے مشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔

اجلاس نے مستقبل کی افغان قیادت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان کو دوبارہ کبھی بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے اور دہشت گرد تنظیموں کو وہاں قدم جمانے کا موقع نہ ملے، تمام کوششیں افغانستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کی جانب کی جائیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3B0fdHl

Post a Comment Blogger

 
Top