اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جمشید اقبال چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جمشید اقبال اور جنگلات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3D4avtY

Post a Comment Blogger

 
Top