کراچی:علاقہ ناگن چورنگی کے قریب خاتون نے سابق شوہر پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
لڑکے کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سابقہ بیوی نے متاثرہ نوجوان کو دو لڑکوں کےذریعے دھوکے سے بلایا۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ نوجوان ملزمہ کو9ماہ قبل طلاق دے چکا تھا۔
ملزمہ طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر اصرار کررہی تھی۔ دوبارہ شادی سے انکار پر سابق اہلیہ نے تیزاب پھینکا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے واقعہ کے فوری بعد نیو کراچی تھانے پہنچ کر سابقہ شوہر پر ہی تیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا۔شبہ ہے کہ ملزمہ نے سابق شوہر پر تیزاب ڈال کر اس ہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی سازش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کا اسپتال میں بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے نوجوان کو سول برنس وارڈمیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کاچہرہ ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3z5X4r7
Post a Comment Blogger Facebook