لاہور : تھانہ چوہنگ پولیس کی حدود میں رکشہ ڈرائیور اور ساتھی کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) غلام محمود ڈوگر کے مطابق خاتون سے زیادتی کے بعد رکشہ ڈرائیور اور ساتھی فرار ہوگئے تاہم رکشے کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس، جینڈر سیل اور تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ خاتون کو میڈیکل کروانے کے لیے اسپتال لے جایا جائے گا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/387DQVY
Post a Comment Blogger Facebook