کابل: ایئرپورٹ پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور نامعلوم افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

جرمن فوج نے ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے شمالی گیٹ پر افغان سکیورٹی فورسز اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ میں امریکی اور جرمن افواج بھی شامل تھیں، جرمن فوج کے مطابق ان کی فوج کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے کابل کی سڑکوں پر کھڑی رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کر دیاہے، کابل بلدیہ کے اہلکاروں نے وزارت دفاع کے سامنے کھڑی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3y9brte

Post a Comment Blogger

 
Top