لاہور: چھ ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا ۔ فائنل سمیت پندرہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ تمام اسٹار کھلاڑی ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کردیا۔ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور نادرن ایریاز،دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

پہلے مرحلے کے اٹھارہ میچز تئیس ستمبر سے تین اکتوبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیمی فائنلز، فائنل سمیت چھ اکتوبر سے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے ۔

بابر اعظم سینٹرل پنجاب، امام الحق بلوچستان، سرفراز احمد سندھ کی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ محمد رضوان خیبر پختونخوا،صہیب مقصود سدرن پنجاب اورشاداب خان نادرن ایریازکے کپتان مقررکردیے گئے۔

The post نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3knzDo2

Post a Comment Blogger

 
Top