اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
اقوام متحدہ کے کلائمنٹ چینج سیشن میں ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا ۔ عمران خان نے وزیراعظم نے 10 ارب درخت اور کلین انرجی ٹارگٹ پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پر شفٹ ہوجائیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2600 میگاواٹ کے کول پراجیکٹس کو ہائیڈروپاور پراجیکٹس پر شفٹ کردیا ہے۔ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ترقی پزیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔پیرس معاہدے میں ہونے والے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔
The post ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3nRxm6U
Post a Comment Blogger Facebook