اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ شرح سود سات اعشاریہ پچیس فیصد کرکے حکومت نے اپنے بجٹ کو خود جھوٹا قرار دے دیا ہے۔حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بجٹ ترقی کے ہدف کے ساتھ جاری کیا۔پالیسی ریٹ بڑھانا اس دعوے کے برعکس ہے۔ شہبازشریف شرح سود میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

The post شہبازشریف کی شرح سود میں اضافے کی مذمت، واپس لینے کا مطالبہ appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3CtwWaF

Post a Comment Blogger

 
Top