کراچی: فیڈرل بورڈ ریونیو حکام سے شہر کی تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے ایف بی آر افسران کے رویئے اور ناجائزکارروائیوں کے حوالے سے اعلی افسران کوآگاہ کیا ۔

ایف بی آر اور تاجر برادری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈائریکٹرجنرل ریٹیل ساجد اللہ صدیقی،چیف کمشنر ڈاکٹر طارق مصطفی ودیگر افسران شریک ہوئے جبکہ تاجروں کے وفد میں نعیم میر،جمیل پراچہ، عتیق میر، شرجیل گوپلانی ودیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ریٹیل ساجد اللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کلچر کو بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ چیف کمشنر ڈاکٹر طارق مصطفی کا کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے بہت کم تعداد میں ٹیکس دیتے ہیں۔

جنرل سیکریٹری انجمن تاجران پاکستان نعیم میر نے کہا کہ پی اوایس چھوٹے تاجروں پر لاگو نہیں ہوتا۔پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے چھوٹے تاجر سڑکوں پر آجائیں گے۔نعیم میر نے کہا کہ 29ستمبر کواسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈآفس پر احتجاج کرینگے۔

The post تاجروں کا 29ستمبر کو ایف بی آر ہیڈآفس پر احتجاج اعلان appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/39qngBw

Post a Comment Blogger

 
Top