کراچی: کسٹمز حکام نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے ہیرے اور قیمتی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ حکام کی جانب سے برآمد کئے گئے سامان میں الیکٹرانک اشیاء بھی شامل ہیں۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہیرے اور قیمتی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنادی۔ خلیجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے آئے مسافر کے سامان سے اسمگل اشیا برآمد ہوئیں۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے بتایا کہ برآمد کیے گئے سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ روپے ہے۔ مسافر اور اس کے فنانسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

The post کراچی ائیر پورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ہیرے اور قیمتی گھڑیوں کی اسمگلنگ ناکام appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3hXslWA

Post a Comment Blogger

 
Top