اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
وزیراعظم عمران خان اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیرمیں عوام کےریلیف کےلیےاقدامات کررہی ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنےتک آوازاٹھاتےرہیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی ملاقات بھی ہوئی ۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے تحت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگوکی گئی ۔ کراچی سرکلر ریلوے کی تکمیل کے بعد جلد افتتاح پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
The post عمران خان سے صدر آزاد کشمیر اور گورنر سندھ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3hXUpt3
Post a Comment Blogger Facebook