اسلام آباد:امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے وفد نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حزب اختلا ف جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ سطح کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

وفد میں پولیٹیکل قونصلر رچرڈ نیلسر ،پولیٹیکل اکنامک سیکشن چیف ایندریا ہیلیئر اور پولیٹیکل آفیسر ملیسا کریفورڈ شامل تھے ۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری نےبتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

The post فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3zC1026

Post a Comment Blogger

 
Top