اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی۔دوران ملاقات مرکزی بینک کے سربراہ نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی ۔ مرکزی بینک کے سربراہ نے معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پروزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک دو لاکھ چار ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے۔

گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ اکاؤنٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک بیرونِ ملک سے 2.3 ارب ڈالر بھیجے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کاہ کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

The post وزیراعظم کو گورنر اسٹیٹ بینک کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر بریفنگ appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3CAHGUJ

Post a Comment Blogger

 
Top