کراچی: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں ہیں ۔افغانستان مشکلات میں ہے اور دنیا کو اس کی مدد کرنی چاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ پاکستان کی خطے میں اہم‌ لوکیشن ہے ہمیں اس بات کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہمیں اپنی اہمیت سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سکیورٹی بہت اہم ہے۔ قومی سلامتی کا مقصد عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنا بھی ہے۔ ہمیں وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطے کے فروغ کی ضرورت ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور خطے میں امن بہت ضروری ہے تاہم بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں اور بھارت کا رویہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ مناسب نہیں ہے۔ اگر افغانستان میں امن نہیں رہےگا تو اس کا اثر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑے گا۔

The post افغانستان مشکل میں ہے دنیا کو مدد کرنی چاہیے، معید یوسف appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/39tAJsf

Post a Comment Blogger

 
Top