کراچی شہر کے مختلف علاقوں 5 مبینہ پولیس مقابلے فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکووں سمیت ایک راہگیر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار اور ایک راہگیر سمیت 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔
کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو غلام حیدر ہلاک جبکہ گولیوں میں زد میں آکر مصطفی نامی راہگیر بھی مارا گیا۔ جس کی لاش کو پہلے تھانے پھر جناح اسپتال منتقل کیا گیا اہل خانہ کا کہنا تھاکہ واقع کی۔شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ریسکیو اہلکار شہروز نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو غلام حیدر نے چمڑہ چورنگی پر اس سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی اور تھوڑے فاصلے پر دوران واردات پولیس سے مقابلہ ہوا۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاون میں مبینہ مقابلے میں ڈاکو مارا گیا اور اسکا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہلاک ڈاکو افغان باشندہ ہے جس کی شناخت عبدل لالی کے نام سے ہوئی۔
ملیر ندی اور گلشن معمار میں ہونےبوالے مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے اور مسروقہ سامان سمیت دھر لئے گئے اور راہگیر زخمی ہوا جبکہ گلستان جوہر میں ملزمان کی فائرنگ سے روشن علی نامی پولیس اہلکار زخمی ہوا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سی ویو پر ٹریفک پولیس نے بھی عوام سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو دھر لیا۔
The post کراچی میں چند گھنٹوں میں 5 مقابلے،دو ڈاکو ہلاک appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3CkOy8N
Post a Comment Blogger Facebook