اسلام آ باد: ملک بھر میں کورنا وائرس سے مزید 71 مریض دم توڑ گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے55 ہزار ستائیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سے اموات کی تعداد 27 ہزار 206 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد12 لاکھ 23 ہزار841تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3 ہزار 164 مریض کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 32 ہزار 726 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد63 ہزار909 تک جاپہنچی ہے جن میں سے 4 ہزار964 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ۔ ملک میں اب تک 5کروڑ44 لاکھ 36 ہزار916 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 56 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
The post کورناسے مزید 71 جاں بحق، 3 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3Exilgj
Post a Comment Blogger Facebook