لاہور: لیاقت آباد میں اوباش شخص نے ہمسائی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے ۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں اوباش شخص نے پڑوسی خاتون کو گھر میں تنہا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم رزاق نے گھر میں گھس کر زبردستی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکےملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
The post لاہور میں اوباش شخص کی پڑوسی خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3hMBiSu
Post a Comment Blogger Facebook