لاہور: تھانہ مناواں پولیس نے اسلحے کے زور پر خوف و ہراس پھیلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

مناواں پولیس نے اسلحہ کے زور پر بدمعاشی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں یوسف ، اویس ، رزاق اور اکبر نامی ملزمان شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹک رائفل، دو پستولز،درجنوں گولیاں، میگزنز اور سو لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ پولیس کے حوالے کردیا۔

The post لاہور: اسلحہ کے زور پر خوف و ہراس پھیلانے والے چار ملزمان گرفتار appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3kovvnZ

Post a Comment Blogger

 
Top