لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی پے درپے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں،قوم کو مہنگائی سے مارنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن لیڈر نے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور حکومت کی ایک اور سنگین حماقت ہے۔ عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں۔ ظلم در ظلم بند کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافےسے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی۔ گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا دعوی ٰتھا کہ قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود جتنا خسارہ آج ہورہا ہے تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں اپنا آڈٹ کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاونٹس عوام کے سامنے پیش کرسکیں ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3AKhSF8
Post a Comment Blogger Facebook