اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نیب نے ایل این جی کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے 25،27 فروری کے فیصلوں کیخلاف اپیل منظور کی جائے اور ہائی کورٹ کا شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔

اپیل میں شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے،ایل این جی کیس میں نیب کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 63 کروڑ روپے کی وضاحت درکار ہیں، کل637 ملین روپے کی رقم شاہد خاقان اور بیٹے عبداللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2ZlKGWL

Post a Comment Blogger

 
Top