کراچی : ایس ایچ او کے عہدے پر فائض انسپکٹر ہارون کورائی اجرتی قاتل نکلا۔ سی ٹی ڈی نے ہارون کورائی سمیت چار ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہارون کورائی نے سرجانی سے فضل نامی شخص کو اغوا کیااور اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود میں لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ہارون کورائی نے فضل کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری ایک فون کال پر انجام دی۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فون کال ایک عثمان شاہ نامی شخص کی تھی۔ جس نے ایس ایچ او ہارون کورائی سے بات کرتے وقت خود کو آرمی میجر ظاہر کیا۔ جس کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی۔
اس واردات کے دیگر ملزمان میں ہارون کورائی کا گن مین اختر کورائی، مضر صحت چھالیوں کا ا سمگلر وحید کاکڑ اور ایک خاتون فوزیہ شامل ہیں ۔ جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3CGy7Ug
Post a Comment Blogger Facebook