پشاور: ضلع مہمند تحصیل حلیم زئی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔
مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں اراضی کے تنازعے پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مہمند منتقل کر دیا گیا
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد شناخت رسول خان، اس کے بیٹے ابراہیم اور زیور خان کے ناموں سے ہوئی۔ فریقین میں ایک عرصے سے زمین کا تنازع چلا اۤ رہا تھا۔
The post ضلع مہمند میں اراضی تنازعے پر فا ئرنگ، باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3Cqf1lf
Post a Comment Blogger Facebook